آنکھ، ناک، کان

 اپر بلیفاروپلاسٹی
آنکھ کے پپوٹوں کا آپریشن چربی ختم کرنےکا عمل ہے، عام طور پر ایشین لوگوں کے اوپر والے آنکھ کے پپوٹوں پر جِلد بڑھنے اور چربی کی وجہ سے دوہری تہیں بن جاتی ہیں۔سرجن قائم شدہ نشانوں پر تراش کرتا ہے، یا پھر اُوپر والے پپوٹے کی لکیر پر تراش کرتا ہے۔ یہ عام طور پر باہر سے آنے والے مریض پر کیا جاتا ہے۔ نرس آپ کو ٹھنڈی پٹیاں دے گی تا کہ سُوجن اور چوٹ کا احساس کم ہو سکے۔
آپریشن کے بعد آپ کی آنکھوں پر ایک مرہم لگائی جائے گی۔ آپ کی آنکھ کا پپوٹا کِچھا ہُوا،زخمی اور سُوجا ہُوا لگے گا۔ آپریشن کے تین سے سات دِنوں میں ٹانکے کھول دیے جائیں گے۔ اور سات سے دس دِن میں آپ اپنا کام دوبارہ جاری کر سکتے ہیں، زخم کو چُھپانے والے مرہم یا تصحیح کرنے والے کاسمیٹک کے ذریعے چُھپایا جا سکتا ہے۔

 لوئر بلیفاروپلاسٹی
آنکھ کے پپوٹوں کا آپریشن چربی ختم کرنےکا عمل ہے، عام طور پر آنکھ کے نیچے والے پپوٹوں پر جِلداور پٹھے بڑھ جاتے ہیں۔ سرجن  پلکوں کے بِلکل نیچے قائم شدہ نشانوں پر تراش کرتا ہے، اِس بات کا اِنحصار جِلد اور چربی کی مِقدار ختم کرنے اور دوسرے عناصر پر ہے۔ یہ عام طور پر باہر سے آنے والے مریض پرکیا جاتا ہے۔ نرس آپ کو ٹھنڈی پٹیاں دے گی تا کہ سُوجن اور چوٹ کا احساس کم ہو سکے۔

آپریشن کے بعد آپ کی آنکھوںپر ایک مرہم لگائی جائے گی۔ آپ کی آنکھ کا پپوٹا کِچھا ہُوا،زخمی اور سُوجا ہُوا لگے گا۔ آپریشن کے تین سے سات دِنوں میں ٹانکے کھول دیے جائیں گے۔ اور سات سے دس دِن میں آپ اپنا کام دوبارہ جاری کر سکتے ہیں، زخم کو چُھپانے والے مرہم یا تصحیح کرنے والے کاسمیٹک کے ذریعے چُھپایا جا سکتا ہے۔

 ڈبل آئی لِڈ سرجری
بہت سے یورپین اور ایشین لوگوں کی پیدائشی طور پر اُوپر کی آنکھ کے پپوٹوں کی لکیرنہیں ہوتی یا پِھر بہت مدہم لکیر ہوتی ہے۔ آپریشن کی تخلیق سے یا پِھر آنکھ کے پپوٹوں کی تہہ کی بہتری ہمیشہ ہی سے شہرت کی حامِل ہے، خاص طور پر ایشین لوگوں کے درمیان۔

یہ عمل پلکوں کے اُوپر مخصوص جگہ پر تراش کر کے کیا جاتا ہے۔ اور اِس طریقے سے بہت پھُولی ہوئی اور ہلکی آنکھیں جو بہت مشکِل سے ٹھیک ہوتی ہیں صحیح کی جاتی جاتی ہیں اور موٹی جِلد اور پٹھوں کو بیرونی تراش سے آسانی سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ تراش کی وجہ سے آنکھ کے کونے میں ایک نشان بن سکتا ہے جو کہ زخم کے بھرنے تک میک اپ کے ذریے چھپایا جا سکتا ہے۔

اپر بلیفاروپلاسٹی کا مقصد آنکھ کے پپوٹوں کے پٹھوں کو دوبارہ جوڑ کر اُوپر کی آنکھ کے پپوٹوں کی جِلد کی تہہ کو زیادہ پُر کشش بنانا ہے۔

 رائنو پلاسٹی ۔ ناک کو نئی شکل دینا
پلاسٹک سرجری انواع و اقسام کے نقائص کے درست کر سکتی ہے، رائنوپلاسٹی سے ناک کو چھوٹا، تنگ اور سیدھا کیا جا سکتا ہے۔ اس  سے آپ کی چہرے کی سب سے نمایاں خصوصیت کو آپ کے لیئے مستقل فخر کا حامِل بنا سکتی ہے۔


رائنوپلاسٹی کو مریض کی ضروریات اور اُمیدوں کے مطابق تشکیل دِیا گیا ہے۔رائنوپلاسٹی میں ناک کی نوک کو بہتر بنانا، اوپر کے حصے کو سیدھا کرنا اور ناک کی ہڈی کے ڈھانچے کو سنوارنا شامل ہے۔ یہ عمل باہر سے بھی کیا جا سکتا ہے جِس سے بیرونی حصے  ناک کے نیچے(کالیومیلا) پر نظر آنے والے تراش کے نشانات ہوتے ہیں، یا پِھر بند طریقے سے جِس میں تمام تراش کو چُھپا دِیا جاتا ہے۔ دونوں میں سے کسی بھی طریقے کو اپنانے کے مختلف فوائد ہیں اور اِس کا فیصلہ عام طور پر سرجن پر منحصر ہوتا ہے۔

 ناک نقش کرنا
ناک مستزاد کرنا ناک کی شکل اور حُلیہ قدرتی انداز میں اور چہرے کی خصوصیات کے تناسب سے بدلنا ہے، رائنوپلاسٹی مریض کو بےہوش کر کے کی جا سکتی ہے۔ یہ عمل تقریباَ ایک یا دو گھنٹوں میں ہوتا ہے۔ تمام تراش نتھنوں کے اندر کی جاتی ہے۔ جِلد کو اِسے سہارا دینے والی ہڈیوں اور کارٹیلیج کے ڈھانچے سےالگ کیا جاتا ہے، اور اندر سے ناک کو نقش کیا جاتا ہے، اور پِھر جِلد کو دوبارہ نئے ڈھانچے کے اُوپر لپیٹ دِیا جاتا ہے۔

آپ کا چہرہ پہلے تین گھنٹوں میں پُھولا ہُوا لگے گا، اور ناک میں درد بھی ہو سکتا ہے، اور ہلکا سا سر میں درد بھی ممکن ہے، سو پہلا دِن بستر پر ہی گزا ریں۔ اور اپنا سر سُوجن سے بچانے کے لیے اُونچا رکھیں۔ اور پہلے دو دن ہر بِیس منٹ بعد ٹھنڈی پٹیاں بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ سُوجن اور زخم کے نشان دو یا اِس سے زیادہ ہفتوں میں ختم ہو جائیں گے۔ تمام مرہم پٹیاں اور ٹانکے دو ہفتوں میں کھول دئے جائیں گے۔

۔کان کا آپریشن
کان کا آپریشن (Otoplasty) عام طور پر بچوں کی کی جاتی ہے، جن کی عُمر چار سے چودہ سال کی ہوتی ہے، جِن کے سر کی طرف بڑھتے ہوئے کان کو صحیح کیا جاتا ہے یا پِھر کانوں کے سائز کو چھوٹا کیا جاتا ہے۔ جبکہ بالغ افراد کے کانوں کو درست کرنے کے لیے بھی کان کا آپرشن کیا جا سکتا ہے۔

کان کا آپریشن ایک باہر کے مریض کے طور پر کیا جاتا ہے۔ اور عام طور پر بچوں، بڑے بچوں اور بالغ افراد کو بے ہوش کر کے یہ عمل کیا جاتا ہے۔ کان کا آپریشن دو سے تین گھنٹوں میں ہو جاتا ہے۔ صحت یابی شاذو نادر ہی غیر متوقع ہوتی ہے اور زیادہ تر بچے سات سے دس دن میں سکول جا سکتے ہیں۔

 

 

Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear
Eye Nose Ear

 

 

 

Copyright © BCOSS. All Rights Reserved.