۔چہرہ

 فیس لِفٹ
فیس لِفٹ چہرے اور گردن سے بڑھتی ہوئی عُمر کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ انواع و اقسام کے غیر ضروری نقائص کو ختم کر دیتا ہے جس میں جِلد کے ڈھیلے پن اور خم ہونے کی وجہ سے جُھریاں، نِچلے گال میں جھریاں اورگردن کی جِلد کا دوہرا ہونا شامِل ہے۔ بہت سے فیس لِفٹ کے مریضوں کا کہنا ہے کہ اِس سے اُن کو تازہ دم اور پُرشباب شخصیت برقرار رکھنے میں مدد مِلی۔

بڑھتی ہوئی عُمر کے ساتھ ساتھ ہمارا چہرا بدل جاتا ہے۔ جِلد اپنی لچک کھو دیتی ہے۔ جِلد مختلف جگہوں پراکھٹا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ فیس لِفٹ کے ذریعے آپ کی نوجوان شخصیت کواُن بڑھتی عُمر کے منتخب عناصِر کو ختم کر کے بحال کیا جا سکتا ہے۔گالوں کو اُوپر اُٹھایا جاتا ہے، تہوں کو چپٹا بنایا جاتا ہے، جھریوں کو کسا جاتا ہے، گردن کو ہموار کیا جاتا ہے، اور بڑھی ہوئی جِلد کو ختم کیا جاتا ہے۔ آپ کا حُلیہ تبدیل نہیں ہوتا، بلکہ نوجوان شخصیت بحال ہو جاتی ہے۔

تراش کا کام کان کے اگلے حِصے کے پاس کیا جاتا ہے، اور کان کے پِچھلے حِصے کی طرف لپیٹ دِیا جاتا ہے اور بالوں میں چُھپا دیا جاتا ہے۔ پٹھوں اور کنیکٹِو ٹشوز کو کسا جاتا ہے۔ بڑھی ہوئی جِلد کو ہموار اور ختم کیا جاتا ہے۔ ٹانکے کُچھ ہی عرصے بعد زخم بھرتے ہی کھول دیے جاتے ہیں۔ سُوجنے کی مقدار مختلف ہو سکتی ہے، لیکن آپ اپنی عام سرگرمیاں ایک ہی ہفتے میں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں اور تقریباِِ تین ہی ہفتے میں اِس عمل کے معمولی نشانات رہ جاتے ہیں۔

 ابروُ لِفٹ
پیشانی کے درمیان اور ناک کے اُوپر تیوری کے بل ایک بلا ضرورت بُڑھا پے کو ظا ہر کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی عُمر اور دباؤ کے نتیجے میں ہم ایسا لہجہ بناتے ہیں جو کہ شکنوں کو بڑھاتا ہے، جِس کے نتیجے میں ایک سنجیدہ، ناخوش اور بُوڑھی شخصیت سامنے آتی ہے۔ Brow Lift ایک ایسا عمل ہے جو کہ آنکھوں کے اُوپر کی جگہ کو ایک زیادہ نوجوان، ترو تازہ زینت دیتا ہے۔ Brow Lift کا عمل جُھکتی ہوئی ابروؤں کو درُست کرتا ہے اور اُفقی لکیروں اوردراڑوں کو بہتر بناتاہے  جِن سے انسان غُصے میں، اُداس یا تھکا ہوا نظر آتا ہے۔

Brow Lift تیوری کے بل اور قدرتی طور پر نیچے جُھکتی یا گھنی ابروؤں کو ختم کر کے بڑھتی ہوئی عمر کے نشانات کا محاسبہ کرتا ہے۔ Brow Lift کا آپریشن پھٹوں اور ٹشوز  کو اُوپر کھینچ کر کیا جاتا ہے جو کہ ابرؤں کے جُھکنے کا سبب بنتے ہیں، اور اس طرح پیشانی کوایک ہموار شکل دیتا ہے۔
بالوں کے پیچھے کی تراش Brow Lift سرجن کو نمایاں نشانات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ پِھر سرجن جِلد اور ماتھے کے پٹھوں کو اُوپر اُٹھاتا ہے تا کہ اہم خصوصیات نمایاں ہو سکیں۔

 

 

1
1
1
1

 

 

 

Copyright © BCOSS. All Rights Reserved.