جِسم

 ۔ لِپوسکشن
لِپوسکشن کا عمل جسم کی ساخت کو متوازن بنانا ہے، جس میں جسم کے مخصوص حصوں سے زائد چربی ختم کی جاتی ہے جس میں، پیٹ،کُولھے، پٹ،گُھٹنے،بازو،تھوڑی،گال اور گردن شامل ہیں۔

لِپوسکشن کے لیے بہترین اُمیدوار وہ ہیں جن کا وزن مناسب ہونے کے ساتھ ساتھ سخت، لچکدار جِلد ہوتی ہے اور مختلف حصوں میں زائد چربی کے لیے جگہ ہوتی ہے۔ آپ کو جسمانی طور پر صحت مند ہونا چاہیے اور اپنی اُمیدوں میں حقیقت پسند ہونا چاہیے۔

لِپوسکشن کا عمل آؤٹ پیشنٹ کے مرکز میں ہوسکتا ہے یا پھر ہسپتال میں بھی ممکن ہے۔ اگر زیادہ مقدار میں چربی ہٹائی جائے یا لِپوسکشن کا عمل دوسرے عوامل کے ساتھ کیا جائے تو ہسپتال میں رُکنے کے امکانات ہیں۔ مریض کے آرام اور تحفظ کی یقین دہانی کے لیے یہ عمل بے ہوشی میں کیا جاتا ہے۔


جبکہ صحتیابی کا وقت لپوسکشن کی مقدار اور شخصی استعداد کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔ ایک یا دو ہفتے کے بعد ہی آپ اپنی معمولی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔اور چھے ہفتے کے لیے آپ کو علاج کی جگہ پر ایک لچکدار آرام دہ کپڑا لپیٹنے کو دیا جائے گا۔

۔ ٹمی ٹک ۔ لِپیکٹمی
ٹمی ٹک پیٹ کے درمیانی اور نچلے حصے سے زائد جِلد اور چربی ہٹانے کا عمل ہے جس میں پیٹ کی دیوار کے پٹھوں کو کسا جاتا ہے۔اِس کو “ابڈامنوپلاسٹی“ بھی کہتے ہیں۔

ٹمی ٹک کے لیے بہترین اُمیدوار وہ خواتین یا حضرات ہیں جو کہ بہ نسبت اچھے حلیے میں ہیں اور جِن کے اندر بہت ساری چربی جمع ہے، یا جِن کے پیٹ کی جِلد ڈھیلی ہے جسے کھانےیا ورزش یا دونوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسی عورتیں جو کافی دفع حمل کے مرحلے سے گذر چُکی ہیں اور جِن کے پیٹ کے پٹھے کھچے ہوئے ہیں اُن کو خاص طور پر اس عمل سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ زیادہ عُمر کے افراد جن کی توند نکلی ہوئی ہے یا اُن کی جِلد اپنی لچک کھو چُکی ہے اُن کو بھی اس عمل سے خاطر خواہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ٹمی ٹک آدھا(مِنی ٹک) بھی ہو سکتا ہو اور پُورا بھی، دونوں عوامل مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے لِپوسکشن کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں اور الگ الگ بھی ہو سکتے ہیں۔
نِصف یا پُوری ابڈامنوپلاسٹیی عام بے ہوشی میں کی جاتی ہیں۔ پُوری ابڈامنوپلاسٹی تقریباَ دو سے پانچ گھنٹے لیتی ہے جبکہ نِصف ابڈامنوپلاسٹی تقریباَایک یا دو گھنٹے لیتی ہے۔

اگر آپ اپنا وزن مناسب رکھیں اور ورزش باقاعدگی سے کریں تو ٹمی ٹک کے نتائج لمبے عرصے تک رہتے ہیں۔

 

 

Body
Body
Body
Body

 

 

 

Copyright © BCOSS. All Rights Reserved.