ڈینٹل سرجری

اگر آپ اپنے دانتوں کی حالت، رنگ یا شکل سے ناخوش ہیں اور اس کو درست کرنے کے نتیجے میں آپ کے منہ کا ذائقہ تبدیل ہونے کا احتمال ہے تو آپ ڈینٹل پروسیجر کے اُمیدوار ہیں۔ ڈینٹل پروسیجر کو پلاسٹک سرجری  جیسا کہ فیس لِفٹ یا فور ہیڈ لِفٹ کے ساتھ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

ڈینٹل پروسیجر میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔

١۔ بلیچنگ اور وائٹننگ
٢۔ برِج ورک
٣۔ کراؤنز
٤۔ وینر
٥۔ فِلنگ

آپریشن سے پہلے

١۔ آپریشن سے دو ہفتے سے پہلے اسپرین یا اسپرین والی دوائی سے بچیں۔
٢۔ آپریشن سے دو ہفتے پہلے سے وائٹامن ای لینا چھوڑ دیں کیوں کہ اس سے خون نکلنے کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔
٣۔ سگریٹ نوشی کم کر  دیں یا  کم از کم ایک دن پہلے ترک کر دیں، تا کہ کھانسی اور زخم دیر سے بھرنے کے خدشات سے ممکنہ حد تک دُور رہا جا سکے۔
٤۔ آپریشن سے دو دن پہلے سے شراب نہیں پیئں کیونکہ شراب بھی خون زیادہ نکلنے اور زخم کا باعث بن سکتی ہے۔
٥۔ اگر آپ کا آپریشن صبح ہے تو آدھی رات کے بعد کُچھ بھی نہ کھائیں نہ پیئں۔
٦۔ اگر اپ کا آپریشن دِن میں ہے تو آپریشن کے دِن صبح آٹھ بجے کے بعد کُچھ نہ کھائیں اور پیئں۔

 

 

Dental Surgery
Dental Surgery

 

 

 

Copyright © BCOSS. All Rights Reserved.