چھاتی

: چھاتی اُٹھانا
وقت کے ساتھ ساتھ، بڑھتی عُمر کے اثرات، کششِ ثقل، وزن کا کم ہونا، حمل، بچوں کو دُددھ پلانے کو عوامل سے عورتوں کی جِلد ڈھیلی ہو جاتی ہے اور ڈھلکنے لگتی ہے۔ بریسٹ لِفٹ کا عمل یا میسٹوپیکسی چھاتی کو اور نِپلز کو واپس اپنے حلیے اور جگہ پر لا کر ایک زیا دہ نوجوان شخصیت اُبھارتا ہے۔  
چھاتی پر کُچھ مستقل نشانات ہوں گے کیوں کہ آپریشن سے نِپلز اور چھاتی کے ٹشوز کو دوبارہ اپنی جگہ پر لایا جاتا ہے، لیکن وقت کت ساتھ ساتھ بہت سے نشان مدہم ہو جاتے ہیں۔

 چھاتی کی نئی شکل سیٹ ہونے میں وقت لیتی ہے کیونکہ آپریشن کی وجہ سے سُوجن ہو جاتی ہے۔یہ بات دھیان میں رکھنا بھی ضروری ہے کہ بریسٹ لفٹ ہمیشہ برقراع نہیں رہتی۔کیونکہ کششِ ثقل مستقل ہمارے جسموں پر عمل کرتی رہتی ہے۔ زیادہ تر خواتین اس کے نتائج سے بے حد خوش ہیں۔

 چھاتی کم کرنا :
بھاری چھاتی والی خواتین کو چھاتی کے زیادہ وزن کی وجہ سے مختلف اقسام کے طبعی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چھاتی کم کرنے سے کمر اور گردن کے درد ، جِلد کی سوزش، بے ڈول ڈھانچے اور سانس کے مسئلے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

بریسٹ رِڈکشن کے عمل سے چربی، گرینڈولر ٹشوز، چھاتی کے اوپر سے جِلد کو ختم کرکہ انہیں چھوٹا، ہلکا اور سخت بناتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایرولہ کا سائز بھی کم کرتا ہے اور نِپلز کے گِرد ڈارک جِلد کو بھی۔ اِس کا مقصد چھوٹی، بہتر شکل کی چھاتی بنانا ہے جو کہ باقی جسم کے متناسِب ہو۔

اس عمل کے دوران ایرولہ کے گرد دھاگے کی شکل کی تراش کی جاتی ہےجو کہ چھاتی کے نیچے کی لکیر کے قدرتی خم کی طرف بڑھتی ہے۔ بغل کے نیچے کے حصے سے چربی کو ختم کرنے کے لیے لِپوسکشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور آپریشن کے سات سے دس دنوں میں ٹانکے کھول دیئے جاتے ہیں۔

٣ چھاتی کو بڑھانا :
بریسٹ آگیومینٹیشن ایک ایسا آپریشن ہے جس سے عورت کی چھاتی کے سائز اور شکل کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس عمل کی وجہ بریسٹ کا بڑھانا، حمل کے بعد چھاتی کو متناسب شکل میں کم کرنا، ہو سکتا ہے تا کہ چھاتی کے مختلف سائزوں کو متوازن کیا جا سکے۔
بریسٹ آگیومینٹیشن کا عمل بے ہوش کر کے کیا جاتا ہے اس لیے پورے آپریشن کے دوران آپ سونے کی حالت میں ہوں گے۔

بریسٹ آگیومینٹیشن کا عمل آپ کے جسم کے ڈھانچے اور آپریشن کرنے والے کی تفویض پر منحصر کرتا ہے۔ تراش کہیں بھی جیسا کہ دونوں چھاتیوں کے ملنے والی لکیر پر، ایرولہ کے گِرد، یا پِھر بغل میں کی جا سکتی ہے۔ تراش کرتے ہوئے ایک جیب بنائی جاتی ھے، یا تو بریسٹ ٹشو کے بلکل پیچھے یا پِھر سینے کے اندر پٹھوں کی دیوار پر۔اور پھر نصب کیئے گئے مادے کہ نِپلز کے مرکز میں لایا جاتا ہے۔
آپریشن کے بعد آپ کوایک دن کے لیے متبادل ڈرینیج ٹیوب مہیا کی جاتی ہے۔ زخم بھرنے کے لیے چھاتی پر ٹانکے لگائے جاتے ہیں۔آپ آپریشن کے بعد کچھ دنوں کے لیے تھکاوٹ محسوس کریں گے لیکن چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں چل پھر سکیں گے۔

 

 

Breast
Breast
Breast
Breast

 

 

 

Copyright © BCOSS. All Rights Reserved.